22 اکتوبر 2014 - 18:02
عوامی قوتوں سے یمن کے چھے صوبوں سے دھشتگردوں کا صفایا

یمن کی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ عوامی قوّتوں نے یمن کے چھے صوبوں سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ عوامی قوّتوں نے یمن کے چھے صوبوں سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا۔ تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے العالم نیوز چینل سے گفتگو میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یمن کی عوامی کمیٹیوں کے اقدامات، اپنے دفاع کے حوالے سے مکمل قانونی ہیں اور یہ عوامی قوتیں ابتک یمن کے چھے صوبوں سے دہشتگردوں کو نکال باہر کرچکی ہیں۔ دوسری جانب یمن کے سیاسی مبصر اور معروف قلمکار محمد شمسان نے بھی العالم سے گفتگو میں کہا ہے کہ یمن میں بعض سیاسی قوتیں، دہشتگردی سے پیدا ہونے والے بحران کو مذہبی جنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ دریں اثنا یمن کے جنوب مشرقی صوبے، شبوہ میں آج صبح سویرے ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم یمن میں القاعدہ کے عناصر ہی اس قسم کے حملے کرتے رہے ہیں۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲